6 جولائی 2013 - 19:30
سامراج کا مقصد مشرق وسطیٰ کا مذہبی بنیادوں پر ٹکڑے کرنا

شام کے مفتی نے کہا ہے کہ سامراجی ممالک مشرق وسطی کو مذہبی بنیادوں پر ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: شام کے مفتی نے کہا ہے کہ سامراجی ممالک مشرق وسطی کو مذہبی بنیادوں پر ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔احمد بدرالدین حسون نے آج دمشق میں الجزائر کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ سامراج، علاقے کو مذہب، فرقوں اور نسلوں کی اساس پر ٹکڑے کرکے انہیں کمزور بناکر اپنے زیر تسلط لانا چاہتا ہے۔شیخ حسون نے کہا کہ شام کے خلاف سازشوں کا مقصد، شام کو اپنے قومی اور اصولی مواقف سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ اس ملاقات میں الجزائر کے وفد نے تکفیری فتووں کے مقابلے پرتاکید کی ہے۔قابل ذکرہے الجزائر کے وفد نے شام کےصدر بشار اسد سے بھی ملاقات کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲